اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزير خارجہ محمود قریشی تہران پہنچ گئے ہیں ، جہاں وہ ایران کے وزير خارجہ جواد ظریف اور دیگر اعلی پاکستانی حکام سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں وہ پاکستان اور ایران کے باہمی تعلقات کو فروغ دینے ، علاقائی امور اور عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے ۔ پاکستانی وزير خارجہ کابل کا دورہ مکمل کرکے تہران پہنچے ہیں۔ وہ ایران کے بعد روس اور چین کا دورہ بھی کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169